مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34137
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
٣٤١٣٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبيد اللَّه بن عمر قال: حدثنا أبو بكر بن سالم عن سالم بن عبد اللَّه بن عمر عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ قال: " (أريت) (١) في النوم كأني (أنزع) (٢) بدلو بكرة على قليب، فجاء أبو بكر فنزع ذنوبًا أو ذنوبين (فنزع نزعًا ضعيفًا) (٣) واللَّه يغفر له، ثم جاء عمر بن الخطاب (فاستسقى) (٤) فاستحالت غربًا، فلم أر عبقريًا من الناس يفري فريه، حتى روى الناس وضربوا بالعطن" (٥).حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مجھے خواب میں دکھلایا گیا : گویا کہ میں کنویں پر چرخی سے ڈول کھینچ رہا ہوں پس ابوبکر آئے پھر انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے اور انہوں نے بہت کمزوری سے ڈول کھینچا۔ اللہ ان کی مغفرت کرے ، پھر عمر بن خطاب آیا پس اس نے پانی نکالا تو وہ ڈول بدل کر چمڑے کا بڑا ڈول بن گیا۔ پس میں نے ایسا کوئی زورآور شخص نہیں دیکھا جو عمر رضی اللہ عنہ جیسا حیرت انگیز کام کرتا ہو، یہاں تک کہ لوگ سیراب ہوگئے اور انہوں نے (اپنے اونٹوں کو) پانی کے پاس بٹھا دیا۔