مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34135
٣٤١٣٥ - حدثنا يزيد قال: أخبرنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن القاسم ابن محمد عن عائشة قالت: تمثلت بهذا البيت وأبو بكر (يقضي) (١): وأبيض يستسقي الغمام بوجهه … ثمال اليتامى عصمة للأرامل فقال أبو بكر: (ذلك) (٢) رسول اللَّه ﷺ (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا : میں اس شعر کو بطور نمونے کے پڑھ رہی تھی اس حال میں کہ ابوبکر فیصلہ فرما رہے تھے۔ اور سفید چہرے والے جن کے چہرے کے وسیلہ سے بادلوں سے پانی طلب کیا جاتا ہے۔ یتیموں کے فریاد رس اور بیواؤں کی عصمت ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [م]: (ذاك).