مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34133
٣٤١٣٣ - حدثنا يزيد بن هارون عن (ابن) (١) إسحاق عن الزهري عن (حميد) (٢) بن عبد الرحمن عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لكل أهل عمل باب من أبواب الجنة يدعون منه بذاك العمل، فلأهل الصيام باب يقال له: الريان"، فقال أبو بكر: يا رسول اللَّه، فهل من أحد يدعى من تلك الأبواب كلها؟ قال: "نعم، وإني أرجو أن تكون منهم يا أبا بكر" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر عمل والے کے لیے جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازہ ہے۔ اور وہ اس عمل کی وجہ سے اس دروازے سے پکارے جائیں گے۔ پس روزہ دار کے لیے بھی ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں۔ تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کیا کوئی شخص ایسا ہوگا جو ان سب دروازوں سے پکارا جائے گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! اور یقینا مجھے امید ہے کہ اے ابوبکر تم ان میں سے ہو گے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (أبي).
(٢) في [أ]: (جيد).
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وأخرجه البخاري (١٨٩٧)، ومسلم (١٠٢٧).