مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 34131
٣٤١٣١ - حدثنا غندر عن شعبة (عن عمرو) (١) بن مرة عن عبد اللَّه بن سلمة (عن علي) (٢) أنه قال: ألا أخبركم بخير هذه الأمة بعد رسول اللَّه ﷺ أبو بكر وعمر ابن الخطاب (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت کے بہترین شخص کے متعلق خبر نہ دوں ؟ پس وہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) سقط من: [أ، ب].