مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤١٢٨ - حدثنا أبو داود (١) عمر بن سعد عن بدر بن عثمان عن عبيد اللَّه بن (مروان) (٢) عن أبي عائشة عن ابن عمر قال: خرج إلينا رسول اللَّه ﷺ ذات غداة فقال: "رأيت آنفا كأني أعطيت المقاليد والموازين، فأما المقاليد فهذه المفاتيح (٣)، فوضعتُ في كفة ووضعتْ أمتي في كفة فرجحت بهم، ثم جيء بأبي بكر فرجح، ثم جيء بعمر فرجح، ثم جيء بعثمان فرجح، ثم رفعت"، قال: فقال له رجل: ⦗١٨⦘ فأين نحن؟ قال: "حيث جعلتم أنفسكم" (٤).حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک صبح ہمارے پاس تشریف لائے، اور فرمایا : میں نے ابھی ابھی خواب میں دیکھا کہ مجھے چابیاں اور ترازو دیا گیا، بہرحال چابیاں وہ تو یہ ہیں۔ پھر مجھے ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا گیا اور میری امت کو ایک پلڑے میں رکھ دیا گیا پس میرا پلڑا جھک گیا۔ پھر ابوبکر کو لایا گیا پس اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ کو لایا گیا تو اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر عثمان کو لایا گیا پس اس کا پلڑا بھی بھاری ہوگیا۔ پھر اس ترازو کو اٹھا لیا گیا۔ راوی فرماتے ہیں پس ایک آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا : ہم کہاں ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جہاں تم اپنے آپ کو رکھو گے۔