مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34126
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
٣٤١٢٦ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا إسماعيل عن قيس قال: قال (عمرو: وأي) (١) الناس أحب إليك يا رسول اللَّه؟ قال: " (لم) (٢) "؟ قال: (لنحب) (٣) من تحب، قال: "أحب الناس إليّ عائشة"، قال: لست أسألك عن النساء، إنما أسألك ⦗١٧⦘ عن الرجال فقال (مرة: "أبوها"، وقال مرة: "أبو بكر") (٤) (٥).حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمرو رضی اللہ عنہ نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ﷺ! لوگوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک کون ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیوں ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : تاکہ ہم بھی اس سے محبت رکھیں جس سے آپ محبت کرتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے لوگوں میں سے سب سے زیادہ پسند ” عائشہ رضی اللہ عنہا “ ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عورتوں سے متعلق نہیں پوچھ رہا بلکہ میں مردوں میں سے پوچھ رہا ہوں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ فرمایا : ان کے والد اور ایک مرتبہ فرمایا : ” ابوبکر رضی اللہ عنہ “