مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤١١٦ - حدثنا أبو الأحوص عن حصين عن هلال بن يساف عن عبد اللَّه بن ظالم عن سعيد بن زيد قال: أشهد على تسعة أنهم في الجنة، ولو شهدت على العاشر لصدقت، قال: قلت: وما ذاك؟ قال: كان رسول اللَّه ﷺ على حراء وأبو بكر وعمر وعثمان وعلي وطلحة والزبير وسعد بن مالك وعبد الرحمن بن عوف، فقال رسول اللَّه ﷺ: "أثبت حراء فإنه ليس عليك إلا نبي أو صديق أو شهيد"، قال: قلت: من العاشر؟ قال: أنا (١).حضرت عبد اللہ بن ظالم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں نو لوگوں کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ یقینا وہ جنت میں ہوں گے اور اگر میں دسویں کے بارے میں بھی گواہی دوں تو یقینا میں سچا ہوں گا۔ راوی کہتے ہیں : میں نے پوچھا ! وہ کون ہے ؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حراء پہاڑی پر تھے اور ابو بکر، عمر، عثمان، علی، طلحہ، زبیر، سعد بن مالک، اور عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بھی ساتھ تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے حرائ ! ٹھہر جاؤ، نہیں تم پر مگر ایک نبی یا صدیق یا شہید۔ راوی کہتے ہیں میں نے پوچھا : دسواں شخص کون تھا ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کہ میں ہوں۔