مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34102
باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁
حدیث نمبر: 34102
٣٤١٠٢ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس قال: قال عمر: لأن أقدم فتضرب عنقي أحب إلي من أن أتقدم قومًا فيهم أبو بكر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : مجھے آگے کر کے میری گردن اڑا دی جائے، یہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایسے لوگوں پر آگے بڑھوں جن میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی ہوں۔