مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر في أبي بكر الصديق ﵁ باب: ان روایات کا بیان جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
٣٤١٠٠ - حدثنا مروان بن (معاوية) (١) عن عوف عن الحسن أن النبي ﷺ نعت ⦗٨⦘ يوما الجنة وما فيها من الكرامة، (فقال) (٢) فيما يقول: "إن فيها لطيرا أمثال البخت"، فقال أبو بكر: يا رسول اللَّه إن تلك (الطير) (٣) ناعمة، فقال النبي ﷺ (٤): "يا أبا بكر من يأكل منها أنعم منها، واللَّه يا أبا بكر، إني لأرجو أن تكون ممن يأكل منها" (٥).حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن جنت میں اور اس میں پائی جانے والی نعمتوں کا ذکر فرمایا : پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں ارشاد فرمایا : بلاشبہ اس میں پائے جانے والے پرندے خراسانی اونٹ کے مانند ہوں گے۔ پس ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا وہ پرندے موٹے بھی ہوں گے ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے ابوبکر ! جو ان کو کھائے گا تو وہ اس سے خوش ہوگا۔ اللہ کی قسم ! اے ابوبکر ! میں امید کرتا ہوں کہ تم ان پرندوں کے کھانے والوں میں سے ہو گے۔