مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر فيما فضل (الله) به يونس بن متى ﵇ باب: ان فضیلتوں کا ذکر جو یونس بن متّی علیہ السلام کو حاصل ہوئیں
حدیث نمبر: 34030
٣٤٠٣٠ - حدثنا عفان قال: ثنا شعبة عن قتادة عن أبي العالية قال: حدثني ابن عم نبيكم ﷺ (١) ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ليس لعبد أن يقول: أنا خير من يونس بن متي" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ مجھے تمہارے نبی ﷺ کے چچا زاد حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کسی بندے کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ یہ کہے کہ میں یونس بن متّی سے بہتر ہوں۔
حواشی
(١) سقط من: [م]، وبعدها في [هـ]: زيادة (يعني).