مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر فيما فضل (الله) به يونس بن متى ﵇ باب: ان فضیلتوں کا ذکر جو یونس بن متّی علیہ السلام کو حاصل ہوئیں
حدیث نمبر: 34027
٣٤٠٢٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن (سعد) (١) بن إبراهيم قال: سمعت حميد ابن عبد الرحمن يحدث عن أبي هريرة عن النبي ﷺ أنه قال: "قال -يعني اللَّه ﷿ (٢) - لا ينبغي لعبد لي أن (يقول) (٣): أنا خير من يونس بن متى" (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل نے فرمایا کہ میرے کسی بندے کے لئے جائز نہیں کہ وہ یہ کہے کہ میں یونس بن متّی سے بہتر ہوں۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ]: (سعيد).
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [ب]: (تقول).