مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما أعطه الله سليمان بن داود ﵇ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے سلیمان علیہ السلام کو عطا فرمائیں
حدیث نمبر: 34026
٣٤٠٢٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن المنهال عن سعيد بن جبير عن ابن عباس ﴿وَإِنِّي (مُرْسِلَ) (١) إِلَيْهِمْ بِهَدِيَّةٍ﴾، قال: أرسلت بذهب أو لبنة من ذهب، فلما قدموا إذا حيطان المدينة من ذهب، فذلك قوله: ﴿أَتُمِدُّونَنِ بِمَالٍ فَمَا آتَانِيَ اللَّهُ خَيْرٌ مِمَّا آتَاكُمْ﴾ [النمل: ٣٦] (٢).مولانا محمد اویس سرور
سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے { وَإِنِّی مُرْسِلَۃٌ إلَیْہِمْ بِہَدِیَّۃٍ } کے تحت روایت کرتے ہیں فرمایا کہ انہوں نے سونایا سونے کی اینٹیں بھیجیں، جب وہ لے کر پہنچے تو دیکھا کہ شہر کی دیواریں سونے کی ہیں، یہ معنی ہے اللہ کے فرمان { أَتُمِدُّونَنِی بِمَالٍ فَمَا أَتَانِی اللَّہُ خَیْرٌ مِمَّا آتَاکُمْ } الخ۔
حواشی
(١) في [م]: (لمرسلة).