مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 34018

باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے سلیمان علیہ السلام کو عطا فرمائیں

ما أعطه الله سليمان بن داود ﵇

حدیث نمبر: 34018
٣٤٠١٨ - قال: فأخبرني منصور عن مجاهد أنه دخل في نفق تحت الأرض (فجاءه) (١) به، قال سليمان: غيروه، فلما جاءت قيل (٢): (أهكذا) (٣) عرشك؟ قال: فجعلت تعرف وتنكر، وعجبت من سرعته، وقالت: كأنه (هو) (٤)، قيل لها: ادخلي الصرح، فلما رأته حسبته لجة، وكشفت عن ساقيها فإذا امرأة شَعْرَاء، قال: فقال سليمان: ما يذهب هذا؟ قالوا: النورة، قال: فجعلت النورة يومئذ.
مولانا محمد اویس سرور

کہتے ہیں کہ مجھے منصور نے مجاہد کے حوالے سے بیان کیا کہ وہ زمین کے نیچے ایک سرنگ میں داخل ہوئے اور اس کو لے آئے، حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا اس کو تبدیل کردو۔ چناچہ جب وہ آئی تو اس سے پوچھا گیا کیا تمہارا تخت ایسا ہی ہے ؟ کہتے ہیں کہ وہ اس کو پہچانتی بھی اور انکار بھی کرتی، اور اس کی تیزی پر اس کو تعجب ہوا، اور اس نے کہا گویا کہ یہ وہی ہے۔ اس سے کہا گیا کہ محل میں داخل ہوجاؤ، جب اس نے اس کو دیکھا تو اس کو گہرا پانی سمجھا اور اپنی پنڈلیاں کھول دیں، چناچہ دیکھا کہ وہ بہت بالوں والی عورت تھی، کہتے ہیں کہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ اس کو کیا چیز ختم کرے گی ؟ لوگوں نے کہا چونا، کہتے ہیں کہ چناچہ اس دن چونا بنایا گیا۔

حواشی
(١) في [م]: (فجاء).
(٢) في [هـ]: زيادة (لها).
(٣) في [هـ]: (هكذا).
(٤) في [جـ]: (هي).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 34018
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34018، ترقيم محمد عوامة ---)