مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر مما أعطى الله إبراهيم ﵇ وفضله به باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو عطا فرمائیں اور ان کو ان کے ذریعے فضیلت بخشی
حدیث نمبر: 33995
٣٣٩٩٥ - حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد أن إبراهيم ﵇ أول من رأى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار قال: يا رب زدني وقارًا.مولانا محمد اویس سرور
یحییٰ بن سعید حضرت سعید سے ہی روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سب سے پہلے سفید بالوں کو دیکھا، عرض کیا اے میرے رب ! یہ کیا ہے ؟ اللہ نے فرمایا یہ وقار ہے آپ نے عرض کیا اے میرے رب ! میرے وقار میں اضافہ فرما۔