مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
ما ذكر مما أعطى الله إبراهيم ﵇ وفضله به باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو عطا فرمائیں اور ان کو ان کے ذریعے فضیلت بخشی
حدیث نمبر: 33994
٣٣٩٩٤ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن سعيد أن إبراهيم أول الناس أضاف الضيف (١)، وأول الناس اختتن، وأول الناس قلم أظفاره، وجز شاربه واستحد.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید سے روایت ہے کہ سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مہمان کی مہمان نوازی کی، اور سب سے پہلے ختنہ کیا، اور سب سے پہلے ناخن تراشے، اور مونچھیں کتروائیں اور زیر ناف بال صاف کیے۔
حواشی
(١) زيادة في [ب]: (وأول الناس).