حدیث نمبر: 33988
٣٣٩٨٨ - حدثنا معاوية بن هشام قال: أخبرنا سفيان عن زيد بن أسلم عن عبد اللَّه بن عبيد بن عمير عن أبيه قال: قال موسى: يا رب: ذكرت إبراهيم وإسحاق ويعقوب ثم أعطيتهم ذاك، قال: إن إبراهيم لم يعدل (بي) (١) شيء إلا اختارني، وإن إسحاق جاد لي بنفسه فهو لما سواها أجود، وإن يعقوب لم (أبتله) (٢) ببلاء إلا زاد بي حسن ظن.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ نے فرمایا اے میرے رب ! آپ نے ابراہیم، اسحاق اور یعقوب ۔ کا ذکر فرمایا ہے، آپ نے ان کو یہ فضیلت کیسے عطا فرمائی ہے ؟ اللہ نے فرمایا کہ ابراہیم کو جس چیز کے ذریعے بھی مجھ سے پھیرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے مجھے اختیار کیا، اور اسحاق نے اپنے نفس کو میرے لئے قربان کیا، تو وہ دوسری چیزوں کو زیادہ قربان کرنے والے ہیں، اور یعقوب کو میں نے جس طرح بھی آزمایا میرے ساتھ ان کا حسن ظن پہلے سے بڑھ گیا۔

حواشی
(١) في [أ، ط، هـ]: (في).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (ابتليه).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 33988
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33988، ترقيم محمد عوامة 32485)