حدیث نمبر: 33986
٣٣٩٨٦ - حدثنا خالد بن مخلد عن محمد بن ثابت قال: حدثني موسى مولى أبي بكرة قال: حدثني سعيد بن جبير قال: لما (رأى) (١) إبراهيم ﵇ (٢) (في المنام) (٣) ذبح إسحاق سار به مسيرة شهر في غداة واحدة حتى أتى المنحر بمنى، فلما صرف اللَّه عنه الذبح قام بكبش فذبحه، ثم رجع به مسيرة شهر في روحة واحدة طويت له الأودية والجبال.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب ابراہیم علیہ السلام کو خواب میں حضرت اسحاق علیہ السلام کا ذبح ہونا دکھلایا گیا تو وہ ان کو ایک دن میں ایک مہینے دور کی مسافت پر لے گئے یہاں تک کہ منی میں نحر کرنے کی جگہ آگئے، جب اللہ نے ذبح کو ان سے دور فرما دیا تو انہوں نے مینڈھے کو ذبح کردیا، پھر ایک شام میں ایک مہینے کی مسافت سے واپس آگئے، ان کے لئے وادیوں اور پہاڑوں کو لپیٹ دیا گیا۔

حواشی
(١) في [جـ، م]: (أري).
(٢) سقط من: [م].
(٣) سقط من: [أ، ب].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 33986
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33986، ترقيم محمد عوامة 32483)