حدیث نمبر: 33982
٣٣٩٨٢ - حدثنا محمد بن (أبي) (١) عبيدة بن معن قال: حدثني أبي عن الأعمش عن أبي صالح قال: انطلق إبراهيم النبي ﷺ (٢) يمتار فلم يقدر على الطعام، فمر بسهلة حمراء، فأخذ منها، ثم رجع إلى أهله فقالوا: ما هذا؟ قال: حنطة حمراء، قال: ففتحوها فوجدوها حنطة حمراء، قال: فكان إذا زرع منها شيئًا خرج سنبله من أصلها إلى فرعها حبًا متراكبًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو صالح فرماتے ہیں کہ ابراہیم علیہ السلام خوراک کی تلاش میں نکلے لیکن کھانا لانے پر قادر نہ ہوئے ، چناچہ آپ سرخ ریتلی زمین پر سے گزرے تو اس سے کچھ ریت لے لی، اور اپنے گھر واپس گئے، انہوں نے کہا یہ کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ سرخ گندم ہے، انہوں نے اس کو کھولا تو اس میں سرخ گندم تھی، چناچہ وہ جب بھی کچھ بوتے اس کی بالیوں سے کئی دانے نکلتے۔

حواشی
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [جـ]: ﵇
(٣) منقطع؛ أبو صالح لم يدرك ذلك.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 33982
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33982، ترقيم محمد عوامة 32479)