مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 33963
باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ
حدیث نمبر: 33963
٣٣٩٦٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن خيثمة قال: قيل للنبي ﷺ: إن شئت أعطيناك مفاتح الأوض وخزائنها، لا ينقصك ذلك عندنا شيئا في الآخرة، وإن شئت جمعتها لك في الآخرة، قال: "لا، بل اجمعها لي في الآخرة"، فنزلت ﴿تَبَارَكَ الَّذِي إِنْ شَاءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِنْ ذَلِكَ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ وَيَجْعَلْ لَكَ قُصُورًا﴾ (١) [الفرقان: ١٠].مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ سے عرض کیا گیا کہ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو زمین کی کنجیاں اور اس کے خزانے عطا کردیں اور آخرت میں اس سے ہمارے ہاں کوئی کمی نہ ہوگی، اور اگر آپ چاہیں تو ہم اس کو آپ کے لیے آخرت میں جمع کردیں، آپ نے فرمایا نہیں، بلکہ اس کو میرے لیے آخرت میں جمع فرما دیجئے، چناچہ آیت نازل ہوئی { تَبَارَکَ الَّذِی إنْ شَائَ جَعَلَ لَک خَیْرًا مِنْ ذَلِکَ جَنَّاتٍ تَجْرِی مِنْ تَحْتِہَا الأَنْہَارُ وَیَجْعَلْ لَک قُصُورًا }۔