مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 33954
٣٣٩٥٤ - حدثنا (١) وكيع عن شعبة عن عاصم بن (عبيد اللَّه) (٢) عن عبد اللَّه بن عامر بن ربيعة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من صلى عليَّ لم تزل الملائكة تصلي عليه ما دام يصلي علي، فليقل العبد من ذلك أو يكثر" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر درود بھیجا ملائکہ اس کے لئے اس وقت تک دعائیں کرتے رہتے ہیں جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا رہتا ہے، لہٰذا بندہ چاہے تو کم درود بھیجے یا زیادہ بھیجے۔
حواشی
(١) زيادة في: [أ، ب]: (حدثنا هشيم).
(٢) في [أ، ب، م، هـ]: (عبد اللَّه).