مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 33946
٣٣٩٤٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن طفيل بن أبي عن أبيه قال: قال رجل: يا رسول اللَّه أرأيت إن جعلت صلاتي كلها صلاة عليك؟ قال: "إذا يكفيك اللَّه ما أهمك من أمر دنياك وآخرتك" (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابی ّ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر میں اپنے تمام ذکر میں آپ پر درود بھیجتا رہوں تو کیسا ہے ؟ فرمایا کہ تب اللہ تمہاری دنیا وآخرت کے تمام اھم کاموں کے لئے کافی ہوجائیں گے۔