مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
٣٣٩٣٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن (حصين) (١) عن حبيب بن أبي ثابت قال: جاء رجل إلى النبي ﷺ (٢) فقال: يا رسول اللَّه، جئت من عند حي ما (يتروح) (٣) لهم راع، ولا يخطر لهم فحل، فادع اللَّه لنا، فقال: "اللهم اسق (بلادك وبهائمك) (٤) وانشر رحمتك"، قال: ثم دعا فقال: "اللهم اسقنا غيثًا مغيثًا مريئًا مريعًا طيبًا غدقًا عاجلًا غير رائث، نافعًا غير ضار"، قال": فما نزل حتى ما جاء أحد من وجه من الوجوه إلا قال: مطرنا وأحيينا (٥).حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا یا رسول اللہ ! میں ایسے قبیلے سے آیا ہوں جن کا چرواہا آرام نہیں پاتا اور ان کے نر جانور اپنی دم نہیں ہلاتے، آپ ہمارے لیے دعا کریں، آپ نے فرمایا اے اللہ ! اپنے شہروں اور جانوروں کو پانی سے سیراب کیجیے اور اپنی رحمت کے دروازے کھول دیجئے، پھر آپ نے دعا کی ” اے اللہ ! ہمیں خوب برسنے والی ، سبزے والی، پاکیزگی والی اور موٹے قطروں والی جلدی آنے والی، نفع پہنچانے والی نہ کہ نقصان پہنچانے والی بارش عطا فرما۔ “ چناچہ اتنی بارش برسی کہ جس طرف سے بھی کوئی آدمی آتا وہ کہتا کہ ہمارے علاقے میں بارش ہوئی اور زمین زندہ ہوگئی۔