حدیث نمبر: 33933
٣٣٩٣٣ - حدثنا عفان قال: ثنا (سليم) (١) بن حيان قال: ثنا سعيد بن ميناء عن جابر بن عبد اللَّه عن النبي ﷺ قال: "مثلي ومثل الأنبياء كمثل رجل بنى دارًا فأتمها ⦗٤٧٣⦘ وأكملها إلا موضع لبنة، فجعل الناس يدخلونها ويتعجبون منها ويقولون لولا موضع اللبنة"، قال رسول اللَّه ﷺ (٢): "فأنا موضع اللبنة جئت فختمت الأنبياء" (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ میری اور انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے گھر بنایا ہو اور اس کو مکمل کردیا ہو سوائے ایک اینٹ کی جگہ کے، چناچہ لوگ اس میں داخل ہوں اور اس پر تعجب کریں اور کہیں کہ اگر یہ اینٹ کی جگہ خالی نہ ہوتی تو اچھا ہوتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں اس اینٹ کی جگہ ہوں، میں آیا اور میں نے انبیاء کو ختم کردیا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (سليمان).
(٢) في [م]: ﵇.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 33933
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٣٤)، ومسلم (٢٢٨٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33933، ترقيم محمد عوامة 32430)