مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 33932
٣٣٩٣٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش (عن أبي صالح) (١) عن أبي سعيد قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إنما مثلي ومثل النبيين كمثل رجل بنى دارا فأتمها إلا لبنة واحدة فجئت أنا فأتممت تلك اللبنة" (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اور انبیاء کی مثال اس آدمی کی سی ہے جس نے گھر بنایا ہو اور اس کو مکمل کردیا ہو اور ایک اینٹ چھوڑ دی ہو ، میں آیا اور میں نے اس اینٹ کی جگہ کو پر کردیا۔
حواشی
(١) سقطت من: [م].