مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 33921
٣٣٩٢١ - حدثنا معلى بن منصور عن يحيى بن حمزة عن (١) إسحاق بن أبي فروة عن يوسف بن سليمان عن (جدته) (٢) عن عمرو بن الحمق أنه سقى النبي ﷺ (٣) لبنًا فقال: "اللهم أمتعه بشبابه"، فلقد أتت عليه ثمانون سنة لا يرى شعرة بيضاء (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر و بن الحمق فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ کو دودھ پلایا، آپ نے فرمایا کہ اے اللہ ! اس کو اس جوانی سے فائدہ پہنچا ، چناچہ ان کی عمر اسّی سال ہوگئی اور ان کے سر میں ایک سفید بال بھی نہ تھا۔
حواشی
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (جده).
(٣) في [م]: ﵇.