مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 33920
٣٣٩٢٠ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) قال: حدثني (حسين) (٢) بن واقد قال: حدثني (أبو نهيك) (٣) قال: سمعت عمرو بن أخطب أبا زيد الأنصاري يقول: استسقى رسول اللَّه ﷺ فجئته بقدح فكانت فيه شعرة (فنزعها) (٤) قال: "اللهم ⦗٤٦٧⦘ جمله"، فلقد رأيته وهو ابن أربع وتسعين وما في رأسه طاقة بيضاء (٥).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن نھیک فرماتے ہیں کہ میں نے عمرو بن اخطب ابو زید انصاری کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا ، تو میں آپ کے پاس ایک پیالہ لایا، اس میں ایک بال تھا میں نے اس کو نکال دیا تو آپ نے فرمایا اے اللہ ! اس کو خوبصورت فرما، کہتے ہیں کہ میں نے ان کو چورانوے سال کی عمر میں دیکھا کہ اس وقت بھی ان کے سر میں سفید بال نہیں تھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (الحباب).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (حسن).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (أبو نهيد)، وانظر: مسند ابن أبي شيبة ٢/ ٣٥١ (٨٥٦).
(٤) في [م]: (فنزعتها).