مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
٣٣٨٧٦ - حدثنا عفان قال: ثنا عبد الواحد بن زياد قال: حدثنا الحارث بن (حصيرة) (١) قال: ثنا القاسم بن عبد الرحمن عن أبيه عن عبد اللَّه بن مسعود قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "كيف (٢) أنتم (و) (٣) ربع الجنة، لكم ربعها، ولسائر الناس ثلاثة أرباعها"، (قال) (٤): فقالوا: اللَّه ورسوله أعلم، (قال: "فكيف) (٥) أنتم وثلثها؟ " قالوا: فذاك كثير، (قال: "فكيف) (٦) أنتم والشطر؟ "، قالوا: فذاك أكثر، فقال رسول اللَّه ﷺ: "أهل الجنة يوم القيامة عشرون ومائة صف، أنتم ثمانون صفًا" (٧).حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارا کیا خیال ہے جنت کے ایک چوتھائی حصّے کے بارے میں، کہ تمہارے لئے اس کا ایک چوتھائی اور بقیہ لوگوں کے لئے تین چوتھائی ہو ؟ لوگوں نے کہا اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، پھر فرمایا کہ پھر جنت کے ایک تہائی کے بارے میں کیا خیال ہے ؟ انہوں نے کہا کہ یہ تو بہت ہے، پھر آپ نے فرمایا کہ تم نصف کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ انہوں نے کہا کہ یہ تو بہت ہی زیادہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اہل جنت قیامت کے دن ایک سو بیس صفوں میں ہوں گے اور تم اسّی صفوں میں ہو گے۔