حدیث نمبر: 33810
٣٣٨١٠ - حدثنا مالك بن إسماعيل عن مندل عن الأعمش عن مجاهد عن عبيد ابن عمير عن أبي ذر قال: خرجت في طلب رسول اللَّه ﷺ فوجدته يصلي، فانتظرته حتى صلى، فقال: "أوتيت الليلة خمسا لم يؤتهن نبي قبلي: نصرت بالرعب فيرعب العدو (مني) (١) مسيرة شهر، وأرسلت إلى الأحمر والأسود، وجعلت لي الأرض طهورًا ومسجدًا، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد كان قبلي، وقيل: سل تعطه فأختبأتها فهي نائلة منكم من لم يشرك باللَّه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں نکلا تو میں نے آپ کو نماز پڑھتے ہوئے پایا ، پس میں آپ کا انتظار کرتا رہا یہاں تک کہ آپ نے نماز پڑھ لی، پھر آپ نے فرمایا : مجھے اس رات پانچ فضیلتیں عطا کی گئی ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئیں ، میری رعب کے ذریعے مدد کی گئی، پس دشمن ایک مہینے کی مسافت پر مجھ سے مرعوب ہوجاتا ہے، اور مجھے سرخ و سیاہ کی طرف بھیجا گیا ہے، اور میرے لئے زمین کو پاک کرنے والا اور نماز کی جگہ بنادیا گیا ہے، اور میرے لئے مال غنیمت حلال کردیا گیا ، جو مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں ہوا، اور کہا گیا کہ آپ سوال کریں آپ کو عطا کیا جائے گا ، میں نے اس کو ذخیرہ کرلیا، پس یہ تم میں سے ہر اس شخص کو پہنچنے والا ہے جس نے اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہیں کیا۔

حواشی
(١) في [أ، هـ]: (من).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفضائل / حدیث: 33810
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مندل، أخرجه أحمد (٢١٢٩٩)، وأبو داود (٤٨٩)، وابن حبان (٦٤٦٢)، والحاكم ٢/ ٤٢٤، والدارمي (٢٤٦٧)، والطيالسي (٤٧٢)، والبزار (٤٠٧٧)، وابن صالحد في زوائد زهد ابن المبارك (١٠٦٩)، وأبو نعيم في الحلية ٣/ ٢٧٧، والبيهقي في دلائل النبوة ٥/ ٤٧٣، واللالكائي (١٤٤٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33810، ترقيم محمد عوامة 32307)