مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الفضائل
باب ما أعطى الله تعالى محمدا ﷺ باب: وہ فضیلتیں جو اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائی ہیں
٣٣٨٠٢ - حدثنا هشيم أخبرنا سيار أخبرنا يزيد الفقير أخبرنا جابر بن عبد اللَّه أن رسول اللَّه ﷺ قال: "أعطيت خمسا لم يعطهن أحد (١): نصرت بالرعب مسيرة شهر، وجعلت لي الأرض (طهورًا) (٢) ومسجدا فأيما رجل من أمتي أدركته الصلاة ⦗٤٠٩⦘ فليصل، وأحلت لي الغنائم ولم تحل لأحد قبلي (وأعطيت) (٣) الشفاعة، وكان النبي يبعث إلى قومه خاصة وبعثت إلى الناس عامة" (٤).جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے پانچ خصلتیں عطا کی گئی ہیں جو کسی کو نہیں دی گئیں مجھے ایک مہینہ کی مسافت تک رعب کے ذریعے مدد دی گئی، اور زمین میرے لئے پاک اور نماز کی جگہ بنائی گئی، پس میری امت کے جس آدمی پر نماز کا وقت جہاں بھی آجائے پڑھ لے، اور میرے لئے غنیمتیں حلال کردی گئیں، اور مجھ سے پہلے کسی کے لئے حلال نہیں کی گئیں، اور مجھے شفاعت عطا کی گئی، اور پہلے نبی خاص اپنی قوم کی طرف بھیجے جاتے تھے اور میں تمام لوگوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔