مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3356
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز جلدی ادا کی جائے گی
من كان يرى أن يعجل المغرب
حدیث نمبر: 3356
٣٣٥٦ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن الأسود قال: كان عبد اللَّه يصلي المغرب حين تغرب الشمس، ويقول: هذا -والذي لا إله إلا هو- وقت هذه الصلاة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز ادا کیا کرتے تھے اور فرماتے اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں، یہ اس نماز کا وقت ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (أبو الأخوص).