مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الصلوات
من كان يؤخر العصر ويرى تأخيرها باب: جو حضرات عصر کی نماز کو تاخیر سے پڑھتے تھے اور اس کو تاخیر سے پڑھنے کے قائل تھے
حدیث نمبر: 3344
٣٣٤٤ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان ابن أخي الأسود مؤذنهم فكان يعجل العصر، فقال له الأسود: لتطيعنا في أذاننا (أو) (٢) لتعتزلن مؤذنينا.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود کا ایک بھتیجا ان کا مؤذن تھا، وہ عصر کی اذان جلدی دیا کرتا تھا، حضرت اسود نے اس سے فرمایا یا تو اذان میں ہماری اطاعت کرو یا ہماری مؤذنی چھوڑ دو ۔
حواشی
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) في [هـ]: (لولا).