مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3317
باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کر کے پڑھا جائے گا کیونکہ گرمی جہنم کی پھونک ہے
من كان يبرد بها ويقول: الحر من فيح جهنم
حدیث نمبر: 3317
٣٣١٧ - حدثنا علي بن مسهر عن يزيد (عن) (١) عبد الرحمن بن سابط قال: أذن أبو محذورة بصلاة الظهر بمكة فقال له عمر: أصوتك يا أبا محذورة الذي سمعت؛ قال: نعم، ذخرته لك يا أمير المؤمنين (لأسمعكه) (٢)، فقال له عمر: يا أبا محذورة إنك بارض (شديدة) (٣) الحر فأبرد بالصلاة ثم أبرد بها (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن سابط فرماتے ہیں کہ حضرت ابو محذورہ نے مکہ میں ظہر کی اذان دی تو حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ اے ابو محذورہ ! کیا میں نے ابھی تمہاری آواز سنی ہے۔ انہوں نے کہا جی ہاں، اے امیر المؤمنین ! میں نے اپنی آواز اس لئے بلند کی تاکہ آپ سن لیں۔ حضرت عمرنے فرمایا کہ اے ابو محذورہ ! تم ایک ایسی سرزمین میں ہو جہاں شدید گرمی پڑتی ہے، اس لئے ظہر کی نماز کو ٹھنڈا کرلیا کرو، پھر اسے ٹھنڈا کرلیا کرو۔
حواشی
(١) في [هـ]: (ابن).
(٢) في [أ، ب]: (لأسمعكاه).
(٣) في [أ، د]: (شديد).