مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32732

باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں

ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم

حدیث نمبر: 32732
٣٢٧٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن ميسرة قال: كان يمر عليه الغلام أو الجارية ممن يخرجه الحجاج إلى السواد فيقول: من ربك؟ فيقول: اللَّه، فيقول: من نبيك؟ فيقول: محمد ﷺ، قال: فيقول: واللَّه الذي لا إله إلا هو لا أجد أحدا يقاتل الحجاج إلا قاتلت معه الحجاج.
مولانا محمد اویس سرور

میسرہ فرماتے ہیں کہ ان کے قریب سے لڑکا یا لڑکی گزرا کرتے تھے جن کا تعلق ان لوگوں سے تھا جن کو حجاج نے دیہاتوں کی طرف نکال دیا تھا، وہ اس سے کہتے : تمہارا رب کون ہے ؟ وہ کہتا ” اللہ “ وہ کہتے :ـ تمہارا نبی کون ہے ؟ وہ کہتا : محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، پھر وہ کہتے : اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں میں جس شخص کو بھی حجاج کے ساتھ قتال کرتا ہوا دیکھ لوں گا اس کے ساتھ مل کر حجاج سے قتال کروں گا۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأمراء / حدیث: 32732
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 31344»