مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32723
باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
حدیث نمبر: 32723
٣٢٧٢٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن مالك بن الحارث عن أبي خالد قال: وفدت إلى عمر ففضل أهل الشام علينا في الجائزة فقلنا له، فقال: ⦗١٦٢⦘ يا أهل الكوفة أجزعتم أني فضلت عليكم أهل الشام في الجائزة لبعد (شقتهم) (١)، فقد آثرتكم بابن أم عبد (٢).مولانا محمد اویس سرور
ابو خالد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس ایک وفد کے ساتھ گیا، انہوں نے اہل شام کو ہم پر انعام اور عطیہ میں فوقیت دی، ہم نے ان سے یہ بات عرض کی، تو آپ نے فرمایا اے کوفہ والو ! کیا تم اس بات پر پریشان ہو رہے ہو کہ میں نے شام والوں کو ان کے سفر کی دوری کی وجہ سے تم پر انعام میں فوقیت دی ہے، لیکن میں نے تمہیں عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی صورت میں فوقیت اور ترجیح بھی تو دی ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، ط]: (سبقهم).