مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32713
باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
حدیث نمبر: 32713
٣٢٧١٣ - حدثنا ابن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة عن طاوس قال: ذكرت الأمراء عند ابن عباس، (فابترك) (١) فيهم رجل، فتطاول حتى ما أرى في البيت أطول منه، فسمعت ابن عباس يقول: يا (هزهاز) (٢) لا تجعل نفسك فتنة للظالمين، فتقاصر حتى ما رأيت في القوم أقصر منه (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے سامنے امراء کا ذکر کیا گیا ان لوگوں میں ایک آدمی امراء کو خوب برا بھلا کہنے لگا اور تن کر اونچا ہوتا گیا یہاں تک کہ مجھے گھر میں کوئی آدمی اس سے لمبا نظر نہیں آیا ، پھر میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا کہ اے حرکت کرنے والے ! اپنے آپ کو ظالموں کے لئے فتنہ نہ بناؤ ! چناچہ وہ سکڑ کر چھوٹا ہوگیا یہاں تک کہ پھر میں نے لوگوں میں اس سے زیادہ پست شخص نہیں دیکھا۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (فانبرك)، وفي [هـ]: (فأنبوك).
(٢) في [هـ]: (هزمان).