مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32707
باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
٣٢٧٠٧ - حدثنا أبو أسامة (١) حدثنا هشام عن أبيه قال: دخلت أنا وعبد اللَّه بن الزبير على أسماء قبل قتل عبد اللَّه بعشر ليال وأسماء وجعة، فقال لها عبد اللَّه: كيف تجدينك؟ قالت: وجعة، قال: إن في الموت لعافية، (قالت) (٢): لعلك (تشمت بموتي) (٣)، (فلذلك) (٤) (تتمناه) (٥) فلا (تفعل) (٦)، فواللَّه ما أشتهي أن أموت حتى يأتي علي أحد (طريقيك) (٧)، إما أن تقتل فأحتسبك، وإما (أن) (٨) (تظهر) (٩) فتقر عيني، فإياك أن تعرض عليك (خطة) (١٠) لا توافقك فتقبلها كراهة الموت، قال: وإنما عنى ابن الزبير ليقتل فيحزنها ذلك (١١).حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ میں اور عبد اللہ بن زبیر حضرت اسماء کے پاس حضرت عبد اللہ کے قتل سے دس رات پہلے حاضر ہوئے ، حضرت اسماء رضی اللہ عنہا کو تکلیف تھی، حضرت عبد اللہ نے ان سے پوچھا کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے ؟ فرمایا کہ مجھے تکلیف ہے، حضرت عبد اللہ نے فرمایا موت کے اندر عافیت ہے، انہوں نے فرمایا کہ شاید تم میری موت پر خوش ہو رہے ہو، اسی لئے اس کی تمنا کر رہے ہو، ایسا نہ کرو، اللہ کی قسم ! میں اس وقت تک مرنا نہیں چاہتی جب تک میرے پاس تمہاری دو حالتوں میں سے ایک حالت کی خبر نہ آجائے، یا تو تمہیں قتل کردیا جائے تو میں تجھ پر ثواب کی امید رکھوں اور صبر کروں ، یا تم کو غلبہ حاصل ہوجائے تو میری آنکھیں ٹھنڈی ہوجائیں، اس بات سے بچے رہنا کہ تم پر کوئی ایسی حالت پیش کردی جائے جو تمہارے لئے موافق نہ ہو اور تم موت سے بچنے کے لئے اس کو قبول کرلو، راوی کہتے ہیں ابن زبیر رضی اللہ عنہ نے یہ بات ان سے اس وجہ سے کی تھی کہ ان کو قتل کا یقین تھا اور انہوں نے سوچا کہ کہیں حضرت اسمائ رضی اللہ عنہا کو ان کے قتل کی وجہ سے غم نہ پہنچے۔