مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 32662

باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں

ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم

حدیث نمبر: 32662
٣٢٦٦٢ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: قال أبو جعفر محمد بن علي: اللهم إنك تعلم أني لست لهم بإمام.
مولانا محمد اویس سرور

حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابو جعفر محمد بن علی رحمہ اللہ نے فرمایا : اے اللہ ! بیشک آپ جانتے ہیں کہ میں ان لوگوں کا امام نہیں ہوں۔

حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأمراء / حدیث: 32662
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 31275»