مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32596
٣٢٥٩٦ - حدثنا أبو أسامة عن عمر بن حمزة عن محمد الكاتب أن عمر كان يقول: لا يُصلح هذا الأمر إلا شدة في غير تجبر (ولين) (١) في غير وهن (٢).مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ کاتب کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ اس کام کی اصلاح سختی کرسکتی ہے مگر بغیر جبر کے، اور نرمی کرسکتی ہے مگر بغیر کمزوری کے۔
حواشی
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة محمد الكاتب.