مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32594
٣٢٥٩٤ - [حدثنا أبو أسامة عن المجالد عن عامر قال: قال محمد بن الأشعث: إن لكل شيء دولة، حتى أن للحمق (على الحلم) (١) دولة] (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ ، حضرت محمد بن أشعث رحمہ اللہ کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں کہ ہر چیز کا باری باری غلبہ آتا ہے یہاں تک کہ حماقت کو بھی عقل مندی پر غلبہ آیا کرتا ہے۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: (في العلم).
(٢) سقط الخبر من: [ط].