مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32590
٣٢٥٩٠ - حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن سعيد بن وهب قال: كنت عند عبد اللَّه بن الزبير فقيل له: إن المختار يزعم أنه يوحى إليه فقال صدق ثم تلى: ﴿(هَلْ) (١) أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ (الشَّيَاطِينُ) (٢) (٢٢١) تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ﴾ (٣) [الشعراء: ٢٢١ - ٢٢٢].مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن وہب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا ان سے کہا گیا کہ مختار یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس پر وحی آتی ہے، آپ نے فرمایا کہ اس نے سچ کہا، پھر آپ نے یہ آیات تلاوت فرمائیں : { ہَلْ أُنَبِّئُکُمْ عَلَی مَنْ تَنَزَّلُ الشَّیَاطِینُ تَنَزَّلُ عَلَی کُلِّ أَفَّاکٍ أَثِیمٍ }۔
حواشی
(١) سقط من: [ب، ك، م].
(٢) سقط من: [ط].
(٣) منقطع حكمًا؛ أبو إسحاق مدلس.