مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 3258
باب: تمام نمازوں کے اوقات کا بیان
في جميع مواقيت الصلاة
٣٢٥٨ - حدثنا أبو خالد عن حميد عن أنس: أن النبي ﷺ سئل عن صلاة الفجر فأمر بلالا فأذن حين طلع الفجر، ثم من الغد حين أسفر، ثم قال: "أين السائل؟ ما بين هذين (١) وقت" (٢).حضرت انس سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فجر کی نماز کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ وہ اس وقت اذان دیں جب فجر طلوع ہوجائے اور پھر اگلے دن اس وقت اذان دیں جب روشنی ہوجائے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ سوال کرنے والا کہاں ہے ؟ فجر کا وقت ان دونوں وقتوں کے درمیان ہے۔
(٣٢٥٨) [*] حدثنا معتمر عن أيوب عن أبي قلابة (أن) (١) رجلًا أتى أبا بكر فقال: إني رأيت في النوم كأني أبول دمًا، قال: أراك تأتي امرأتك وهي حائض، قال: نعم، قال: فاتق اللَّه (ولا تعد) (٢) (٣).حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں خون کا پیشاب کر رہا ہوں، آپ نے فرمایا میرا خیال ہے کہ تم اپنی بیوی کے پاس حیض کی حالت میں جاتے ہو، اس نے کہا جی ہاں، آپ نے فرمایا پس اللہ سے ڈرو اور آئندہ ایسا نہ کرنا۔