مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32579
٣٢٥٧٩ - حدثنا حفص عن مجالد عن الشعبي قال: دخل شاب من قريش على معاوية فأغلظ له فقال له: يا ابن أخي أنهاك عن السلطان، إن السلطان يغضب ⦗١٠٦⦘ غضب الصبي ويأخذ أخذ الأسد (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ قریش کا ایک جوان حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے سخت کلامی کی، حضرت رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا کہ اے بھتیجے ! میں تجھے بادشاہ کے پاس جانے سے منع کرتا ہوں، بیشک بادشاہ بچے کی طرح غصّے میں آتا ہے اور شیر کی طرح پکڑ کرتا ہے۔