مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32574
٣٢٥٧٤ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة أن رجلًا من قريش يقال له ثمامة كان على صنعاء، فلما جاء قتل عثمان بكى فأطال البكاء فلما أفاق قال: اليوم انتزعت النبوة (و) (١) خلافة النبوة من أمة محمد ﷺ وصارت ملكًا (وجبرية) (٢)، من غلب على شيء أكله (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ قریش کا ایک آدمی جس کو ثمامہ کہا جاتا تھا صنعاء کا حاکم تھا، جب اس کے پاس حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر پہنچی تو وہ رونے لگا اور بہت رویا، جب اس کو افاقہ ہوا تو اس نے کہا : آج کے دن نبوت چھین لی گئی یا کہا کہ نبوت کی خلافت چھین لی گئی، محمد ﷺ کی امت سے، اور یہ خلافت بادشاہت اور جبری حکومت میں تبدیل ہوگئی جو جس چیز پر غالب ہوجائے گا اس کو ہڑپ کر جائے گا۔
حواشی
(١) في [جـ، ك، م]: (أو).
(٢) سقط من: [ك].