مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32572
٣٢٥٧٢ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن الأسود قال: قلت لعائشة: إن رجلًا من الطلقاء يبايع له -يعني معاوية، قالت: يا بني، لا تعجب هو ملك (اللَّه) (٢) يؤتيه من يشاء (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے عرض کیا کہ فتح مکّہ میں آزاد کیے جانے والے ایک آدمی کی بیعت کی جارہی ہے، یعنی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ تم تعجب نہ کرو، یہ اللہ تعالیٰ کا ملک ہے جس کو چاہتا ہے عطا کرتا ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [ك].
(٣) منقطع حكمًا؛ أبو إسحاق مدلس.