حدیث نمبر: 32571
٣٢٥٧١ - حدثنا حسين بن علي عن عبد الملك بن أبجر قال: لما دخل سعيد بن جبير على الحجاج قال: أنت الشقي بن (كسير) (١) قال: لا، أنا سعيد بن جبير قال: إني قاتلك، قال: لئن قتلتني لقد أصابت أمي اسمي.
مولانا محمد اویس سرور

عبد الملک ابن ابجر رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ سعید بن جبیر رحمہ اللہ حجاج کے پاس تشریف لائے، تو حجاج نے کہا تم بدبخت ہو اور ٹوٹے ہوئے شخص کے بیٹے ہو، وہ فرمانے لگے کہ میں خوش بخت ہوں اور جڑے ہوئے کا بیٹا ہوں، حجاج نے کہا میں تمہیں قتل کر دوں گا، انہوں نے فرمایا اگر تو مجھے قتل کرتا ہے تو میری ماں نے پھر میرا نام درست ہی رکھا ہے۔

حواشی
(١) في [ك]: (جبير).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأمراء / حدیث: 32571
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32571، ترقيم محمد عوامة 31187)