مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الأمراء
ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم باب: وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
حدیث نمبر: 32568
٣٢٥٦٨ - حدثنا حسين بن علي عن أبي موسى قال: قال رجل للحسن: يا أبا سعيد، واللَّه ما أراك تلحن، قال: (١) ابن أخي قد سبقت اللحن.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حسن سے کہا کہ اے ابو سعید ! خدا کی قسم میں آپ کو کلام میں غلطی کرتا ہوا نہیں دیکھتا، انہوں نے فرمایا کہ اے میرے بھتیجے ! میں کلام کی غلطی سے آگے گزر گیا ہوں۔
حواشی
(١) في [ط، هـ]: زيادة (يا).