مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما ذكر عن عثمان ﵁ في الرؤيا باب: وہ روایات جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے خواب کے بارے میں مروی ہیں
حدیث نمبر: 32532
٣٢٥٣٢ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي جعفر عن أيوب عن نافع عن ابن عمر أن عثمان أصبح يحدث الناس قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ الليلة في المنام فقال: "يا عثمان أفطر عندنا"، فأصبح (صائمًا) (١) وقتل من يومه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ صبح کے وقت لوگوں کے سامنے یہ بات بیان فرما رہے تھے کہ میں نے آج رات خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے آپ نے فرمایا اے عثمان ! ہمارے پاس افطاری کرو، آپ نے روزہ رکھا اور اسی دن شہید ہوگئے۔
حواشی
(١) سقط من: [هـ].