مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما عبره عمر ﷺ باب: وہ تعبیرات جو سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے بیان فرمائی ہیں
حدیث نمبر: 32523
٣٢٥٢٣ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن شعبة عن أبي (جمرة) (١) عن (جارية) (٢) ابن قدامة السعدي قال: حججت العام الذي أصيب فيه عمر قال: فخطب فقال: إني رأيت (كأن) (٣) ديكا نقرني نقرتين أو ثلاثًا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جاریہ بن قدامہ سعدی روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جس سال حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو قتل کیا گیا اس سال میں نے حج کیا، فرماتے ہیں کہ آپ نے خطبے میں فرمایا تھا کہ میں نے ایک مرغ دیکھا ہے جس نے مجھے دو یا تین مرتبہ چونچ ماری ہے۔
حواشی
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (حمزة).
(٢) في [أ، ب]: (حارثة)، وفي [ط]: (الحارثة)، وفي [هـ]: (جويرية)، وانظر: الجرح والتعديل ٢/ ٥٣٠، وتهذيب الكمال ٥/ ١٧٤.
(٣) سقطت من: [ب].