مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
ما (عبره) أبو بكر الصديق ﵁ باب: وہ تعبیرات جو سیدنا ابو بکررضی اللہ عنہ نے بیان فرمائیں
حدیث نمبر: 32519
٣٢٥١٩ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أيوب عن أبي قلابة أن عائشة قالت لأبيها: إني رأيت في النوم كأن قمرا وقع في (حجرتي) (١) -حتى ذكرت ثلاث مرات- فقال (لها) (٢) أبو بكر: صدقت رؤياك، دفن في بيتك خير أهل الأرض ثلاثة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنے والد ماجد سے عرض کی کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ چاند میری گود میں گِر گیا ہے، یہ بات انہوں نے تین مرتبہ بیان کی، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا کہ اگر تیرا خواب سچّا ہوا تو تیرے گھر میں روئے زمین کے تین بہترین آدمی دفن ہوں گے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ]: (حجري).
(٢) زيادة من [أ، جـ، ك]: (لها).
(٣) منقطع؛ أبو قلابة لم يدرك عائشة.