مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الرؤيا
من قال: إذا رأى ما يكره فليتعوذ باب: وہ روایات جن میں یہ فرمایا گیا ہے کہ جب آدمی کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو تعوّذ پڑھے
حدیث نمبر: 32517
٣٢٥١٧ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه عن ليث بن سعد عن أبي الزبير (عن جابر) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا رأى أحدكم الرؤيا يكرهها فليبصق عن يساره ثلاثًا وليستعذ باللَّه من الشيطان (٢) ثلاثًا وليتحول عن جنبه الذي كان عليه" (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی ایسا خوا ب دیکھے جو اس کو برا لگتا ہو تو اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوک دے اور اللہ تعالیٰ سے تین مرتبہ پناہ مانگے ا، اور جس کروٹ پر لیٹا ہوا ہے اس کو بدل لے۔
حواشی
(١) سقط من النسخ، وقد سبق الخبر بإثبات هذه الزيادة في كتاب الأدعية ١٠/ ٣٧٧ برقم [٣١٥٢٣].
(٢) في [ب]: زيادة (الرجيم).